کراچی : بلدیہ ٹاؤن کے علاقے عابدآباد میں واقع کھیل کے میدان میں ایک المناک حادثے میں چار سالہ معصوم بچہ عفان جان کی بازی ہار گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک واٹر ٹینکر، جسے مبینہ طور پر کنڈیکٹر چلا رہا تھا، میدان میں داخل ہوا اور کھیلتے بچے کو کچل کر موقع سے فرار ہو گیا۔
بچے کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ اہلِ خانہ اور علاقے کے مکینوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ذمہ دار شخص کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔