Wed, September 16, 2026

دہشت گردی بڑھ رہی ہے، سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا:بلاول بھٹو

دہشت گردی بڑھ رہی ہے، سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا:بلاول بھٹو

لاہور:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کا خطرہ شدت اختیار کر چکا ہے اور سیاست میں گہری تقسیم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سرگرم ہیں، اور ان کے پیچھے بین الاقوامی قوتوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

لاہور میں ایک خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال سے عوام کو بے شمار مشکلات کا سامنا ہے۔ غربت اور بے روزگاری کے باعث عوام کی امیدیں سیاستدانوں پر لگی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں کچھ جماعتوں کی عدم شرکت کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بحالی کے لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو نے زور دیا کہ قومی ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری ہے، اور تمام جماعتوں کو ذاتی مفادات سے اوپر اٹھ کر ملکی مفاد میں اکٹھا ہونا ہوگا۔

انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ قومی سلامتی کے امور پر اجلاس بلایا جائے تاکہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملکی مفاد میں فیصلے کر سکیں۔

ٹیگز: