Wed, September 16, 2026

انسٹاگرام میں اے آئی ٹیکنالوجی کا نیا فیچر، کمنٹس میں سہولت فراہم کرے گا

انسٹاگرام میں اے آئی ٹیکنالوجی کا نیا فیچر، کمنٹس میں سہولت فراہم کرے گا

کیلیفورنیا:انسٹاگرام میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین کو کمنٹس لکھنے میں مدد ملے گی۔ فی الحال یہ فیچر محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

میٹا نے حالیہ مہینوں میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ میں مختلف اے آئی فیچرز متعارف کرائے ہیں، اور اب میٹا کا مقصد صارفین کو اے آئی کی مدد سے اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت میں بھی سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس نئے فیچر کا نام "رائٹ ود میٹا اے آئی" ہے، جسے صارفین پوسٹ کے نیچے موجود پینسل آئیکون پر کلک کر کے فعال کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد، اے آئی چیٹ بوٹ تصویر کا تجزیہ کرتا ہے اور کمنٹس کے لیے تجاویز فراہم کرتا ہے۔

میٹا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کمپنی اپنی ایپس میں مسلسل نئے اے آئی فیچرز کی آزمائش کر رہی ہے تاکہ صارفین کے لیے بہترین تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

ٹیگز: