Wed, September 16, 2026

میٹا کا نیا فیچر: واٹس ایپ چیٹس کی سمری فراہم کرے گا

 میٹا کا نیا فیچر: واٹس ایپ چیٹس کی سمری فراہم کرے گا

کیلیفورنیا :واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری ہے، اب پیغامات کا ہجوم ذہنی دباؤ کا باعث نہیں بنے گا، کیونکہ میٹا ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے جو چیٹس کا خلاصہ فراہم کرے گا۔

ٹیک ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق، واٹس ایپ میں ایک نیا ٹول شامل کیا جا رہا ہے جو صارف کو گروپ، چینل اور انفرادی چیٹس کے پیغامات کی مختصر تفصیل مہیا کرے گا، تاکہ اہم نکات فوری طور پر سمجھے جا سکیں۔

یہ فیچر میٹا کی مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے کام کرے گا اور صارف کے ان ریڈ (unread) پیغامات کی تعداد بڑھنے پر متحرک ہوگا۔ ایک بٹن نمایاں ہوگا، جس پر کلک کرنے سے پیغامات کا خلاصہ سامنے آجائے گا۔

اس فیچر کی آزمائش اس وقت واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن پر کی جا رہی ہے، اور مکمل طور پر لانچ ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

واٹس ایپ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پیغامات کی رازداری برقرار رہے گی، اور یہ فیچر صرف ان چیٹس پر دستیاب ہوگا جہاں ایڈوانسڈ پرائیویسی سیٹنگز فعال نہ ہوں۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ خلاصہ موجودہ چیٹ ونڈو میں نظر آئے گا یا میٹا اے آئی کی علیحدہ چیٹ کے ذریعے دکھایا جائے گا۔

 
 

ٹیگز: