Wed, September 16, 2026

مسجد الحرام میں نئے ہیلی پیڈ پر ائیر ایمبولینس کی کامیاب آزمائش

مسجد الحرام میں نئے ہیلی پیڈ پر ائیر ایمبولینس کی کامیاب آزمائش

مکہ مکرمہ  : مسجد الحرام کی تیسری منزل پر نئے ہیلی پیڈ پر ائیر ایمبولینس کی کامیاب آزمائش کی گئی ہے۔ یہ جدید ہیلی پیڈ خاص طور پر ائیر ایمبولینس سروس کے لیے بنایا گیا ہے۔

اس ہیلی پیڈ کا مقصد یہ ہے کہ مسجد الحرام کے زائرین کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری اور مؤثر طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ اس اقدام سے زائرین کی صحت کا بہتر خیال رکھا جائے گا اور ضروری علاج کی فراہمی میں تیزی آئے گی۔

ٹیگز: