Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی سفیر سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی سفیر سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ مل کر خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ یہ بات انہوں نے سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے امکانات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا، اور کہا کہ سعودی قیادت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اخوت اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ یکجہتی برقرار رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن لانے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ٹیگز: