Wed, September 16, 2026

اسحاق ڈار کا ایس سی او اجلاس سے خطاب، علاقائی امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور

اسحاق ڈار کا ایس سی او اجلاس سے خطاب، علاقائی امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور

بشکیک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، جبکہ تنازعات کا حل بات چیت اور سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔

ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے واقعات تشویشناک ہیں، جبکہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا اور ایران و امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے ثالثی کی کوششیں بھی کیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم بن چکی ہے، جو اقتصادی، ثقافتی اور سفارتی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ٹیگز: