Wed, September 16, 2026

ایس سی او اجلاس، اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، معاشی و علاقائی تعاون پر بات چیت

ایس سی او اجلاس، اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، معاشی و علاقائی تعاون پر بات چیت

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اسحاق ڈار نے بیلاروس، ازبکستان، قازقستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقاتوں میں پاکستان اور ان ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹرانسپورٹ اور علاقائی رابطوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

فریقین نے زراعت، جدید ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی۔ ملاقاتوں کے دوران خطے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

وزرائے خارجہ نے امریکا۔ایران صورتحال کے حوالے سے پاکستان کے متوازن اور تعمیری کردار کو سراہا، جبکہ علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

ٹیگز: