Wed, September 16, 2026

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدواروں سے وزیراعظم کی ملاقاتیں، عالمی امن و ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے امیدواروں سے وزیراعظم کی ملاقاتیں، عالمی امن و ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے امیدواروں میکی سال اور ربیکا گرینسپین نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں عالمی صورتحال، امن و سلامتی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ملاقاتوں میں پاکستان کے کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ عالمی مسائل کے حل، امن کے قیام اور ترقی کے فروغ کے لیے ایک اہم ادارہ ہے۔

شہباز شریف نے عالمی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو امن، سلامتی، انسانی حقوق اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عالمی تعاون بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ منصفانہ اور متوازن عالمی نظام کے لیے تمام ممالک کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

میکی سال اور ربیکا گرینسپین نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے فعال اور دیرینہ کردار کو سراہا اور عالمی سطح پر تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

ٹیگز: