کوئٹہ: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابی حاصل کر لی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن "العزم" کے تحت مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کارروائی کی گئی، جس میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔