Wed, September 16, 2026

مستونگ میں بم حملہ، میجر سمیت پاک فوج کے 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

مستونگ میں بم حملہ، میجر سمیت پاک فوج کے 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی (بم) حملے میں میجر سمیت تین فوجی اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے، جب کہ فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، حملے میں شہید ہونے والوں میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس شامل ہیں۔ دہشت گردوں نے یہ حملہ ایک منصوبہ بندی کے تحت اس وقت کیا جب سیکیورٹی اہلکار معمول کی گشت پر تھے۔

واقعے کے فوری بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کیا، جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ کلیئرنس آپریشن اب بھی جاری ہے تاکہ علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر رضوان ایک بہادر اور نڈر افسر تھے، جنہوں نے ماضی میں متعدد آپریشنز کی قیادت کی اور ہر موقع پر اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ موجود رہے۔

فوجی ترجمان کے مطابق، دہشت گردی کی اس کارروائی کے پیچھے بھارت کی پشت پناہی ہے، اور پاک فوج ملک دشمن عناصر کے مکمل خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ شہدا کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں کہ امن کے دشمنوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: