Wed, September 16, 2026

افغانستان کی بدامنی کا بوجھ پاکستان نے تنہا اٹھایا، عالمی برادری نے ساتھ نہیں دیا:یوسف رضا گیلانی

 افغانستان کی بدامنی کا بوجھ پاکستان نے تنہا اٹھایا، عالمی برادری نے ساتھ نہیں دیا:یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردی اور بدامنی کا سب سے بڑا نشانہ بنا، اور اب بھی امن کی بحالی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عدم استحکام کے باعث لاکھوں مہاجرین نے پاکستان کا رخ کیا، لیکن عالمی برادری نے اس انسانی بوجھ کو بانٹنے میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا۔

گیلانی نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں سوات، وزیرستان اور مالاکنڈ میں فوجی آپریشنز عوامی مشاورت سے شفاف انداز میں کیے گئے، جن کے نتیجے میں 25 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔ تاہم، ان تمام متاثرین کو صرف 90 دنوں میں ان کے علاقوں میں واپس بسا دیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوامِ عالم کے امن کے لیے غیر معمولی قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا، "میں نے خود ملالہ یوسفزئی کو امن ایوارڈ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر میں امن و امان کے مسائل ہیں، لیکن پاکستان مسلسل قربانیاں دے کر ثابت کر چکا ہے کہ وہ امن کا داعی اور ذمہ دار ریاست ہے۔

ٹیگز: