Wed, September 16, 2026

پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں:یوسف رضا گیلانی کا دوٹوک پیغام

پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں:یوسف رضا گیلانی کا دوٹوک پیغام

ملتان :پاکستان کے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھارت کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اُس نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوئی کوشش کی تو اسے جنگ سمجھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی آج ہر انسان اور ہر ریاست کی بنیادی ضرورت ہے، اور اس پر دباؤ ڈالنا اشتعال انگیزی کے مترادف ہو گا۔

پریس کانفرنس کے دوران گیلانی نے موجودہ کشیدہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلے حملہ کیا اور پاکستان نے محض دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اب بھارت کی حقیقت جان چکی ہے اور پاکستانی مؤقف کو سراہا جا رہا ہے۔

گیلانی نے واضح کیا کہ پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کی صورت میں نقصان صرف خطے کا نہیں بلکہ عالمی امن کا ہو گا۔

آخر میں انہوں نے پارلیمنٹ کے اراکین، خصوصاً اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی آواز بنیں اور بجٹ میں ان کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں۔

ٹیگز: