Wed, September 16, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی آمد،پرتپاک استقبال

ڈی جی آئی ایس پی آر کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی آمد،پرتپاک استقبال

لاہور : لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے دورے کے دوران، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ چند دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کے راستے کو نہیں روک سکتے۔

انہوں نے آپریشن بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں فوج کی حکمت عملی اور عوام خصوصاً نوجوانوں کی حمایت نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا اور کہا کہ کشمیر ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا۔

انہوں نے بلوچستان کے عوام کو پاکستان کے تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور روایتی رشتوں سے جُڑا ہوا بتایا اور کہا کہ دہشت گرد چند افراد ملک کی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

اس موقع پر طلبہ و طالبات اور یونیورسٹی کے عملے نے پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ایسے مزید تعلیمی اور معلوماتی سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

ٹیگز: