راولپنڈی : ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی۔
اس موقع پر ہونے والے سوال و جواب کے سیشن میں طلبہ نے دفاعِ وطن، قومی سلامتی اور افواجِ پاکستان کے کردار سے متعلق سوالات کیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے ان کے سوالات کے مدلل اور رہنمائی پر مبنی جوابات دیے۔
طلبہ نے افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات نوجوانوں میں حب الوطنی کو فروغ دینے اور ملکی اداروں پر اعتماد مضبوط کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں چاہے جتنی بھی کوشش کر لیں، وہ نوجوان نسل کو اپنی افواج سے جدا نہیں کر سکتیں۔
شرکاء نے واضح کیا کہ قوم اور افواج ایک دوسرے کا حصہ ہیں اور ملکی دفاع کے ہر محاذ پر نوجوان، افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔