Wed, September 16, 2026

  ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس آج ڈھاکہ میں، 24 ملکوں کے نمائندے شریک ہوں گے

  ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس آج ڈھاکہ میں، 24 ملکوں کے نمائندے شریک ہوں گے

ڈھاکہ : ڈھاکہ میں ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس آج ہو گا، جس میں 25 میں سے 24 ملکوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اے سی سی کے صدر محسن نقوی کی محنت رنگ لے آئی ہے اور اجلاس کا کورم مکمل ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس دوپہر ایک بجے شروع ہوگا اور بھارت بھی آن لائن شرکت کرے گا۔ اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول اور میزبان ملک کا فیصلہ کیا جائے گا، جس کی میزبانی اس بار بھارت کرے گا۔

صدر محسن نقوی کی کوششوں کی وجہ سے اجلاس میں زیادہ ملکوں کی شرکت ایک خوش آئند بات ہے اور اس سے ایشیائی کرکٹ کے فروغ میں مدد ملے گی۔

ٹیگز: