Wed, September 16, 2026

سپین نے ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا

سپین نے ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا

برسلز:  ہسپانوی وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز نے برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپین اس امن بورڈ میں شامل نہیں ہوگا، اگرچہ وہ اس دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سانچیز کا کہنا تھا کہ اسپین کا موقف ہے کہ یہ بورڈ اقوام متحدہ کے دائرہ کار سے باہر ہے اور اس میں فلسطینی اتھارٹی کی نمائندگی بھی موجود نہیں ہے، جو کہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی عوام کو خود کرنا چاہیے، اور کسی بھی بیرونی فورم میں ان کے حقوق کو نظرانداز کرنا درست نہیں ہوگا۔

اس بورڈ میں پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان، متحدہ عرب امارات، ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان اور بیلاروس سمیت دیگر ممالک کی شرکت ہو چکی ہے۔
 
 

ٹیگز: