لاہور: گلبرگ کے ہوٹل میں سرچ آپریشن کے دوران مزید ایک لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔
شناخت کے مطابق مرحوم کا نام 30 سالہ ریاض ہے۔ لاش کو مزید قانونی اور میڈیکل کارروائی کے لیے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق آتشزدگی کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا تھا اور بروقت کارروائی سے 200 افراد کو بچا لیا گیا۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ آگ ہوٹل کے بیسمنٹ میں جنریٹر چلانے کے دوران لگی۔