Wed, September 16, 2026

گل پلازہ سانحے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن ضروری؛ایم کیو ایم

گل پلازہ سانحے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن ضروری؛ایم کیو ایم

کراچی :ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحے کی سنگینی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس کے لیے فوری انکوائری کمیشن بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ وزیراعلیٰ سندھ تقریباً ایک دن بعد اور میئر کراچی 23 گھنٹے بعد جائے حادثہ پر پہنچے، جس سے عوام میں سوالات پیدا ہوئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سوالات کے جواب دینے کے بجائے عوام کو گمراہ کر رہی ہے اور حقیقی تحقیقات کے بعد ہی آگ لگنے کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

ٹیگز: