Wed, September 16, 2026

گل پلازہ سانحے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کا موقع پر جائزہ، جامع انکوائری کا اعلان

گل پلازہ سانحے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کا موقع پر جائزہ، جامع انکوائری کا اعلان

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ کا دورہ کیا اور ریسکیو کارروائیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ افراد کے نقصانات کا ازالہ کرے گی اور واقعے کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی تاکہ ذمہ داران کو سخت کارروائی کا سامنا ہو۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحے پر سیاست کرنے والے افراد پر توجہ نہیں دی جائے گی، تاہم غفلت یا کوتاہی برتنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کر کے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ٹیگز: