کراچی: ایف پی سی سی آئی رہنما اور یو بی جی کے پیٹرن اِن چیف ایس۔ ایم۔ تنویر نے کراچی میں کے اے ٹی آئی کے ڈنر کے موقع پر ممبران سے خطاب کیا، جس میں سندھ کے وزیر صنعت اکرام اللہ دھاریجو بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب میں ایس ایم تنویر نے کہا کہ صنعتی بجلی کے نرخ 48 روپے سے کم ہو کر 31 روپے فی یونٹ ہو گئے ہیں، بینک مارک اپ ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد تک آ گیا ہے اور حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے 3,600 ارب روپے کی بچت کی ہے۔
انہوں نے "ضلع معیشت" منصوبے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنز کو صوبوں میں تبدیل کرنے سے ملک کی معیشت مضبوط ہوگی اور اگلے پانچ سال میں 100 ارب ڈالر برآمدات ممکن ہیں۔ ایس۔ ایم۔ تنویر نے واضح کیا کہ یہ ماڈل ایف پی سی سی آئی کے اقتصادی پالیسی بورڈ نے تیاکیا ہےاور کسی اور سے ماخوذ نہیں ہے۔