Wed, September 16, 2026

قومی ہاکی ٹیم کو مصر جانے کے لیے این او سی مل گیا

قومی ہاکی ٹیم کو مصر جانے کے لیے این او سی مل گیا

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کو مصر روانہ ہونے کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹیم یکم سے 7 مارچ تک مصر میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں حصہ لے گی۔

قومی ٹیم میں منیب الرحمان، علی رضا (گول کیپر)، عماد شکیل بٹ، محمد سفیان خان، غضنفر علی، احمد ندیم، معین شکیل، محمد عبداللہ، محمد حماد الدین انجم، رانا عبد الوحید اشرف، افراز، ابوبکر محمود، عبدالرحمان، حمزہ فیاض، زکریا حیات، ارشد لیاقت، رانا محمد ولید اشرف، ارباز احمد، محمد عماد اور عمیر ستار شامل ہیں۔

ٹیم کی روانگی وزارت بین الصوبائی رابطہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی حتمی کلیئرنس کے بعد ممکن ہو گی۔

ٹیگز: