Wed, September 16, 2026

قومی ہاکی ٹیم کا شاندار کم بیک: پاکستان 8 سال بعد ورلڈ کپ کا حصہ بن گیا

قومی ہاکی ٹیم کا شاندار کم بیک: پاکستان 8 سال بعد ورلڈ کپ کا حصہ بن گیا

مصر : پاکستان ہاکی کے میدانوں میں کھویا ہوا مقام واپس پانے کے لیے تیار! مصر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے دھول چٹا دی۔ پاکستان نے جاپان کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔
 8 سالہ طویل انتظار کے بعد پاکستان ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہا۔ 2018 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ کھیلے گی؛ پچھلے ایڈیشن میں پاکستان کوالیفائی کرنے سے محروم رہا تھا۔اس جیت نے پاکستان میں ہاکی کے گرتے ہوئے گراف کو ایک نئی زندگی دے دی ہے۔ شائقینِ کھیل کا کہنا ہے کہ "ٹیم کی یہ جیت ورلڈ کپ میں دوبارہ حکمرانی کا پہلا قدم ثابت ہو گی۔

ٹیگز: