Wed, September 16, 2026

وزیر داخلہ محسن نقوی اٹلی پہنچ گئے، وزرائے داخلہ سے ملاقاتیں ہوں گی

وزیر داخلہ محسن نقوی اٹلی پہنچ گئے، وزرائے داخلہ سے ملاقاتیں ہوں گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اٹلی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اٹلی، یونان اور سپین کے وزرائے داخلہ سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں تینوں ممالک کے وزرا پاکستان کی وزارت داخلہ کی غیر قانونی امیگریشن روکنے کی کوششوں کو سراہیں گے۔

دورے کے دوران پنجاب پولیس کے افسران وزرائے داخلہ کو پنجاب حکومت کے پولیس خدمت مرکز گلوبل کے بارے میں بریفنگ دیں گے، جو یورپ میں خاصی پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ اس ملاقات میں مختلف دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

ٹیگز: