Wed, September 16, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر مسقط پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر مسقط پہنچ گئے

مسقط : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر مسقط پہنچ گئے ہیں۔ ان کا مسقط ایئرپورٹ پر عمان کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی اور پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری سمیت دیگر شخصیات نے استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور مسقط کے سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، جس میں خالد بن ہلال نے محسن نقوی کا عمان آمد پر دل سے خیرمقدم کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ منشیات کی روک تھام اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ اس دورے کے دوران وزیر داخلہ عمان کے حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور خطے کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

ٹیگز: