راولپنڈی:خیبر کے علاقے باغ میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر 23 اور 24 فروری کی درمیانی شب کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور اس وقت تک آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں موجود تمام خوارج کا صفایا کیا جا سکے۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ان کی کوششیں جاری رہیں گی۔