Wed, September 16, 2026

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک

راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو کارروائیاں کرتے ہوئے تین خوارج دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی، جس میں مارے جانے والے خارجی کی شناخت افغان شہری قاسم کے نام سے ہوئی۔

ٹانک میں ایک اور کارروائی میں خارجی اکرام الدین عرف ابودجانہ بھی ہلاک ہوا، جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں عوام کی حفاظت اور دہشت گرد نیٹ ورک کو کمزور کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔

ٹیگز: