Wed, September 16, 2026

پاکستان کا بہتر مستقبل آئین کی حکمرانی، آزاد عدلیہ اور صحافت کے مضبوط نظام میں ہے، بلاول بھٹو

پاکستان کا بہتر مستقبل آئین کی حکمرانی، آزاد عدلیہ اور صحافت کے مضبوط نظام میں ہے، بلاول بھٹو

لندن: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب کسی بھی مزید مارشل لا کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا مستقبل صرف آئین کی حکمرانی، آزاد عدلیہ اور آزاد صحافت کے ذریعے ہی بہتر ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ انتقامی سیاست سے گریز کیا اور اس وجہ سے وہ اکثر کہتی تھیں "جمہوریت بہترین انتقام ہے"۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جمہوریت کے فوائد عوام تک پہنچانے کے لئے ان کی والدہ کی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

بلاول بھٹو نے بینظیر بھٹو کی سیاست کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں متعدد بار نشانہ بنایا گیا، لیکن وہ ہمیشہ بے خوف ہو کر سیاست میں حصہ لیتی رہیں اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم بن کر خواتین کے لئے نئے راستے کھولے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آج پنجاب کی وزیر اعلیٰ بھی ایک خاتون ہیں، جو کہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور رہنمائی کا تسلسل ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی والدہ کی زندگی پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے وقف تھی۔

ٹیگز: