Wed, September 16, 2026

’’اتاترک 13‘‘: پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

’’اتاترک 13‘‘: پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

راولپنڈی: پاکستان اور ترکیہ کی افواج کی مشترکہ فوجی مشق ’’اتاترک 13‘‘ دو ہفتوں کی تربیتی سرگرمیوں کے بعد کامیابی سے اختتام کو پہنچی۔ یہ مشق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے تبادلے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس مشق کا اختتام 19 فروری کو چراٹ میں ایک پروقار تقریب کے ساتھ ہوا۔ مشق کا آغاز 10 فروری کو ہوا تھا اور اس دوران پاکستان آرمی کے سپیشل سروسز گروپ اور ترکیہ کی افواج نے مشترکہ طور پر دہشت گردی کے خلاف عملی تربیت حاصل کی۔

مشق میں شامل فوجیوں نے انسداد دہشت گردی کی مختلف تکنیکوں، مشترکہ آپریشنز اور دیگر عسکری حکمت عملیوں پر عملی مشقیں کیں۔ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگز: