Wed, September 16, 2026

چیف جسٹس یحیٰ خان آفریدی نے سپریم کورٹ کی کیس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل نو کر دی

چیف جسٹس یحیٰ خان آفریدی نے سپریم کورٹ کی کیس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل نو کر دی

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان یحیٰ خان آفریدی نے عدالتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور مقدمات کے فیصلوں کی رفتار میں تیزی لانے کے لیے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے۔ کمیٹی کا مقصد عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کم کرنا اور عوام کو بروقت انصاف فراہم کرنا ہے۔

کمیٹی کے سربراہ چیف جسٹس یحیٰ خان آفریدی ہوں گے، جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس شفیع صدیقی اس کے ممبران ہوں گے۔ ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈائریکٹر آئی ٹی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ اس کمیٹی کی تشکیل کا مقصد عدالتی فیصلوں کی جلدی اور مؤثریت کو یقینی بنانا ہے تاکہ عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھے۔

ٹیگز: