Wed, September 16, 2026

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا منصب سنبھال لیا

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا منصب سنبھال لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج  منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب میں محمدشفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔

جسٹس منیب اختر چیف جسٹس پاکستان یحی آفریدی کی بیرونِ ملک موجودگی کے باعث قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی 24 سے 26 جون تک روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والے لیگل فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

چیف جسٹس کی عدم موجودگی کے دوران جسٹس منیب اختر سپریم کورٹ کے عدالتی اور انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔ ان کی تقرری آئینی و عدالتی امور کے معمول کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے کی گئی ہے۔

ٹیگز: