Wed, September 16, 2026

  چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے کی تجویز دی: بیرسٹر گوہر

  چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے کی تجویز دی: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں پارٹی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ "چیف جسٹس سے ملاقات میں یہ بات سامنے آئی کہ پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنا چاہیے اور بائیکاٹ کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔" انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کی چارج شیٹ طویل ہے اور عدلیہ کے بارے میں ہمارے تحفظات بھی موجود ہیں، جن کا ذکر ملاقات میں کیا گیا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اس طرح کا سلوک جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے اور وہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے تاکہ آئین کی سر بلندی اور عوام کے ووٹ کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کا آغاز کھلے دل سے کیا تھا لیکن حکومت نے اسے سنجیدہ نہیں لیا۔ پی ٹی آئی کی داخلی معاملات پر بھی ان کا کہنا تھا کہ ان میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور 9 مئی کے واقعات کے بارے میں خان صاحب فیصلہ کریں گے۔

ٹیگز: