Wed, September 16, 2026

بیرسٹر گوہر کی کوششوں سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اختلافات ختم کرنے پر اتفاق کر لیا

 بیرسٹر گوہر کی کوششوں سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اختلافات ختم کرنے پر اتفاق کر لیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف میں جاری اختلافات کے خاتمے کے لیے بیرسٹر گوہر کی مخلصانہ کوششیں رنگ لے آئیں اور پارٹی رہنماؤں نے باہمی تنازعات ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

ذرائع کے مطابق، بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے ملاقات کی۔ اس دوران علی امین گنڈاپور نے اختلافات کو ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ علی امین گنڈاپور نے سکیورٹی کمیٹی میں مختلف بیانات دینے کے باوجود پارٹی کے مفاد میں معاملات حل کرنے پر زور دیا۔

اس ملاقات میں اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی نے بھی اختلافات کو حل کرنے کے لیے اپنی رضا مندی کا اظہار کیا۔ بیرسٹر گوہر نے اس بات کی تصدیق کی کہ علی امین گنڈاپور نے اختلافات کو سلجھانے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں میں اختلافات آنا معمول کی بات ہے، مگر ان اختلافات کو حل کرنا ضروری ہے تاکہ پارٹی کے اندر کوئی مسائل نہ پیدا ہوں۔

ٹیگز: