Wed, September 16, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ججز سنیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ججز سنیارٹی لسٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی ججز سنیارٹی لسٹ کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد کی طرف سے آرٹیکل 184/3 کے تحت کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز کو بغیر کسی عوامی مفاد کے ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میں ٹرانسفر کرنا غیر قانونی ہے۔ مزید یہ کہ صدر کو آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت ججز کے تبادلے کے لامحدود اختیارات نہیں دیے جا سکتے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے بھی سنیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

ٹیگز: