Wed, September 16, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف پانچ ججز سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف پانچ ججز سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے انتظامی اقدامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چیف جسٹس انتظامی اختیارات کے تحت کسی جج کے عدالتی اختیارات ختم نہیں کر سکتے، اور جج کو کام سے روکنے کا طریقہ صرف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ممکن ہے۔

 درخواست گزاروں میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔

ٹیگز: