Wed, September 16, 2026

جعلی ڈگری کیس: جسٹس طارق کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

جعلی ڈگری کیس: جسٹس طارق کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد:جسٹس طارق محمود جہانگیری نے مبینہ جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

 درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جج کو صرف آئینی طریقہ کار کے تحت ہی کام سے روکا جا سکتا ہے، بصورت دیگر یہ عدلیہ کی آزادی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جسٹس طارق کا کہنا ہے کہ متنازع فیصلے سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی اور عدالتی وقت ضائع ہوا، جس کا ازالہ ممکن نہیں۔ اپیل کو ڈائری نمبر 23409 جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: