Wed, September 16, 2026

امریکن سکھ وفد کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں ثقافتی اقدامات کی تعریف

امریکن سکھ وفد کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں ثقافتی اقدامات کی تعریف

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے "سکھ آف امریکہ" کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پنجابی میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی خوشی اور احترام کا پیغام دیا۔

وفد نے پنجاب میں عوامی فلاحی منصوبے، سکھ میرج ایکٹ، کرسمس تقریبات کے پرامن انعقاد اور پنجابی زبان کے فروغ کے اقدامات سراہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سکھ ورثے کی حفاظت اور اقلیتوں کے حقوق کی بحالی کو اپنا فرض سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 56 تاریخی گوردواروں کی مرمت اور بحالی جلد مکمل کی جائے گی اور 75 ہزار اقلیتی کارڈز سے معاشی ترقی میں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: