اسلام آباد : پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم انتہائی خوشگوار اور سرد ہو گیا ہے۔ وادی نیلم میں تیسرے دن بھی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ بالائی علاقوں میں 2 فٹ سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی، جبکہ مظفرآباد میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ تھم چکا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 8، گوپس میں منفی 4، کالام اور کوئٹہ میں منفی 3، قلات میں منفی 2 اور مالم جبہ میں منفی ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، آج ملک بھر میں دھند چھائے رہنے کا امکان بھی ہے۔