Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں بارش، برفباری اور ژالہ باری، سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ

ملک بھر میں بارش، برفباری اور ژالہ باری، سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ

لاہور :ملک کے مختلف حصوں میں موسم نے کروٹ لے لی ہے، کہیں موسلا دھار بارش، کہیں شدید برفباری اور بعض علاقوں میں ژالہ باری ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ بالائی علاقوں میں سرد موسم کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

مری میں برفباری کے باعث ملکۂ کوہسار سفید چادر اوڑھ چکی ہے، جہاں آسمان سے گرتے سفید موتیوں نے قدرتی حسن کو مزید نکھار دیا ہے۔ سیاحتی مقامات پر سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ خوبصورت مناظر بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری ہوئی ہے۔ قلعہ عبداللہ میں ایک فٹ، چمن میں 10 انچ، زیارت میں 9 انچ جبکہ پشین میں 6 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح بابوسر ٹاپ، ناران، کاغان، پارا چنار، جھیل سیف الملوک اور سرن ویلی میں بھی برفباری نے سردی کی لہر کو مزید تیز کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: