Wed, September 16, 2026

ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ کل 3 بجے ہوگی

ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ کل 3 بجے ہوگی

مظفرآباد:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ انتخابی شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق امیدوار کل 25 اگست کو صبح 10 بجے سے 11 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 بج کر 15 منٹ پر ہوگی اور اہل امیدواروں کی فہرست 11 بج کر 30 منٹ پر آویزاں کی جائے گی۔

کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری مہلت 11 بج کر 45 منٹ مقرر کی گئی ہے، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست دوپہر 12 بجے جاری کی جائے گی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل 25 اگست کو سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

ٹیگز: