Wed, September 16, 2026

مریم نواز کی گوجرانوالہ ییلو لائن منصوبہ مارچ 2027 تک مکمل کرنے کی ہدایت

مریم نواز کی گوجرانوالہ ییلو لائن منصوبہ مارچ 2027 تک مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں گوجرانوالہ ییلو لائن اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تکمیل کے لیے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے تعمیراتی کام تین شفٹوں میں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں مریم نواز نے دونوں منصوبوں پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا ڈرون فوٹیج کے ذریعے جائزہ لیا اور کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ منصوبوں کے تحت اب تک 5 ہزار درختوں کی ری پلانٹیشن کی جا چکی ہے، جو ایک ریکارڈ ہے۔

وزیراعلیٰ نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے اور شہریوں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی پر بھی زور دیا۔

ٹیگز: