Wed, September 16, 2026

پاکستانی کوہ پیماؤں کی بڑی کامیابی، ہندوکش کی سب سے اونچی چوٹی ترچ میر سر کر لی

پاکستانی کوہ پیماؤں کی بڑی کامیابی، ہندوکش کی سب سے اونچی چوٹی ترچ میر سر کر لی

پشاور :پاکستان کے بہادر کوہ پیماؤں نے ہندوکش پہاڑی سلسلے کی سب سے اونچی چوٹی ترچ میر (7708 میٹر) کو کامیابی سے سر کر کے قومی پرچم لہرا دیا۔ یہ چوٹی خیبرپختونخوا کے علاقے چترال میں واقع ہے اور اسے سر کرنا کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں۔

یہ کارنامہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما سرباز خان اور عابد بیگ نے انجام دیا۔ ان کے ساتھ ایک ٹیم میں مزید 5 کوہ پیما شامل تھے، جو سخت موسم کے باعث 7300 میٹر کی بلندی تک ہی جا سکے۔

ٹیم میں عمر خان (ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی)، ڈاکٹر نوید اقبال، میجر عاطف، شمس القمر اور اکمل نوید شامل تھے۔

یہ پہلی بار ہوا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری سطح پر کسی ٹیم کو ترچ میر سر کرنے کے لیے بھیجا۔ حکومت نے اس مشن کی مکمل سرپرستی کی، اور اب کامیابی پر دو سال کے لیے رائلٹی فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کوہ پیماؤں کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔

ٹیگز: