Wed, September 16, 2026

سرکاری حج سکیم کے لیے درخواستیں مکمل طور پر جمع ہو گئیں

سرکاری حج سکیم کے لیے درخواستیں مکمل طور پر جمع ہو گئیں

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل ختم کر دیا ہے۔ ملک بھر سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 18 ہزار 60 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ درخواستیں پہلے آؤ، پہلے پاؤ کے اصول پر قبول کی گئیں۔

وزارت نے حج کے اخراجات کی نصف رقم پہلی قسط کے طور پر وصول کر لی ہے، جبکہ باقی رقم دوسری قسط میں لی جائے گی۔ دوسری قسط کی وصولی کا عمل یکم نومبر سے شروع ہوگا۔

ٹیگز: