نیویارک/اسلام آباد: پہلگام میں مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے بے نقاب ہونے نے مودی حکومت کو عالمی سطح پر دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف پیش کیے گئے ٹھوس شواہد نے عالمی برادری کو مودی حکومت کی منفی حکمتِ عملی پر نظرثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت کو شدید تنہائی کا سامنا ہے۔
مودی حکومت کو نہ صرف عالمی فورمز پر خفت اٹھانی پڑ رہی ہے، بلکہ خود بھارت کے اندر سے بھی حکومت مخالف آوازیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔ بھارتی اپوزیشن نے اسے مودی کی ناکام خارجہ پالیسی اور "سیاسی اسٹنٹ" قرار دیا ہے، جس نے ملک کی عالمی ساکھ کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
سکھ رہنما اور تحریکِ خالصتان کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے اسے مودی حکومت کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا بھارتی ریاست کا فالس فلیگ آپریشن کا پرانا طریقہ کار اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔