Wed, September 16, 2026

خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کاری ضرب: 22 غیر ملکی فنڈڈ دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے، ایک بچہ شہید

خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کاری ضرب: 22 غیر ملکی فنڈڈ دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے، ایک بچہ شہید

خیبر/راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مکمل کرتے ہوئے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشت گرد بھارت کے براہِ راست مالی تعاون اور سرپرستی میں کام کر رہے تھے۔
سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر دھاوا بولا۔ فورسز کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فرار ہونے کے لیے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں وہاں موجود ایک 10 سالہ معصوم بچہ گولیوں کی زد میں آکر شہید ہو گیا۔
 ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والے شواہد ان کے بھارتی سپانسرڈ ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان طویل دورانیے تک مقابلہ جاری رہا، جس میں فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے ٹھکانے کو نیست و نابود کر دیا۔
 آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ سرحد پار سے فنڈنگ لینے والے ان آلہ کاروں کا مکمل صفایا ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔

ٹیگز: