کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق، تاج حیدر مقامی ہسپتال میں علاج کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے۔ ان کی وفات کے بعد پیپلز پارٹی اور پاکستانی سیاسی منظر نامے میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی نے تاج حیدر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کے ایک اہم نظریاتی رکن تھے اور ان کی سیاسی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے تاج حیدر کے انتقال کو پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔
تاج حیدر کی وفات پر پیپلز پارٹی کے کارکنان اور رہنماؤں نے سوگ منایا، اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔