کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج کسی قسم کی رد و بدل نہیں دیکھی گئی، اور قیمتیں گزشتہ روز کی بڑی کمی کے بعد جوں کی توں برقرار ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 لاکھ 52 ہزار روپے میں دستیاب ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 1 ہزار 783 روپے برقرار رہی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کا بھاؤ بغیر کسی تبدیلی کے 3338 ڈالرز فی اونس پر برقرار ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی تھی، جس کے بعد آج مارکیٹ میں کوئی نیا رجحان دیکھنے میں نہیں آیا۔