کراچی:پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 3 لاکھ 14 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی قیمت 3 لاکھ 14 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4030 روپے کا اضافہ ہو کر 2 لاکھ 69 ہزار 204 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 2988 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔