Wed, September 16, 2026

عالمی مارکیٹ میں تیزی، مقامی صرافہ بازار میں سونا بھی مہنگا

عالمی مارکیٹ میں تیزی، مقامی صرافہ بازار میں سونا بھی مہنگا

کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹ میں کئی روز تک جاری رہنے والی گراوٹ کے بعد سونے کی قیمتوں نے دوبارہ اوپر کی جانب سفر شروع کر دیا، جس کے باعث آج قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 9 ہزار 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 7 ہزار 802 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کا نیا ریٹ 3 لاکھ 67 ہزار 572 روپے مقرر کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 91 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 63 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے۔

ٹیگز: