Wed, September 16, 2026

بھارت نے آبی جارحیت جاری رکھتے ہوئے دریائے چناب اور جہلم کا پانی روک لیا

بھارت نے آبی جارحیت جاری رکھتے ہوئے دریائے چناب اور جہلم کا پانی روک لیا

جہلم : بھارت نے ایک بار پھر پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے چناب اور جہلم کا پانی روک لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے دریائے جہلم کا 5 ہزار اور دریائے چناب کا 7 ہزار کیوسک پانی بند کر دیا  گیاہے۔

جہلم میں کل پانی کا بہاؤ 49 ہزار کیوسک تھا جو آج گھٹ کر 44 ہزار کیوسک رہ گیا، اور چناب میں 29 ہزار سے کم ہو کر 22 ہزار کیوسک ہو گیا ہے۔

بھارت ان دریاؤں پر پہلے ہی کئی متنازعہ ڈیم بنا چکا ہے، جیسے بگلیہار، کشن گنگا اور وولر بیراج، جنہیں پاکستان غیر قانونی قرار دیتا ہے۔ بھارت ماضی میں بھی پاکستان کے پانی پر اسی طرح کے یکطرفہ اقدامات کر چکا ہے، جو سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ٹیگز: